الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے 21اکتوبر 2022کے فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی،الیکشن کمیشن کے ڈی جی لا نے اپیل واپس لینے کی مخالفت کردی،ڈی جی لا نے کہاکہ توشہ خانہ سے متعلق تمام معاملہ اسلام آباد کی حدود میں ہوا۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ اگر آپ کوئی تحریری دلائل دینا چاہیں تو دے دیں،چھوٹا سا معاملہ ہے، بحث کریں اور معاملہ ختم کریں،ہم اس کو فیصلے کیلئے رکھ دیتے ہیں، آپ نے جو تحریری طور پر دینا ہے وہ دے دیں،جو پٹیشن آتی ہے وہ واپس بھی ہو سکتی ہے،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *