الیکشن کمیشن فیئر نہیں ،ایک پارٹی کے پیچھے بھاگ رہا ہے،دوسری جماعتیں نظر نہیں آتیں؟جسٹس مسرت ہلالی

اسلام آباد(پاکستان امیج)پی ٹی آئی لیول پلیئنگ فیلڈ کیس میں جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ آپ بتا رہے تھے کہ آپ نے کسی جماعت سے اتحاد کیا ہے،لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ میں وہی تو بتا رہا ہوں کہ ہمیں اتحاد بھی نہیں کرنے دیا گیا،جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ الیکشن کمیشن فیئر نہیں ہے، الیکشن کمیشن ایک پارٹی کے پیچھے بھاگ رہا ہے،الیکشن کمیشن کو دوسری جماعتیں نظر نہیں آتیں؟

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی لیول پلیئنگ فیلڈ کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس نے لطیف کھوسہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ اب آپ ہمیں بھی بولنے کی اجازت دیں،دوسری کیس کی بات اس کیس میں کرنا مناسب نہیں،سپریم کورٹ کے فیصلے کا ملبہ ہم پر نہ ڈالیں،لطیف کھوسہ نے کہاکہ ہم نے جس جماعت سے اتحاد کیا اس کے سربراہ کو اٹھا لیا اور پریس کانفرنس کروائی گئی،اتحاد کرنے پر بھی اب ہم پر مقدمات بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں،آپ کے فیصلے سے ہمیں پارلیمانی سیاست سے نکال دیاگیا،آپ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے لوگ آزاد انتخابات لڑیں گے۔

چیف جسٹس نے کہاکہ الیکشن کمیشن کہتا رہا پارٹی انتخابات کرائیں لیکن نہیں کرائے گئے۔وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ عدالت کے فیصلے سے جمہوریت تباہ ہو جائے گی،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ بار بار کہا تھا کہ دکھا دیں انٹراپارٹی انتخابات کا ہونا دکھا دیں،آپ کو فیصلہ پسند نہیں تو کچھ نہیں کر سکتے،لیول پلیئنگ فیلڈ پر ہم نے حکم جاری کیاتھا،عدالت حکم دے سکتی ہے حکومت نہیں بن سکتی،بیرسٹر گوہر کے معاملے پر پولیس اہلکار معطل ہو گئے،ہمارا کام انتخابات قانون کے مطابق کروانا ہے،الیکشن کا معاملہ ہم نے اٹھایا ، پی ٹی آئی کی درخواست پر 12دن میں تاریخ مقرر کی،الیکشن کمیشن کہتا رہا پارٹی انتخابات کرائیں لیکن نہیں کرائے گئے،کسی اور سیاسی جماعت پر اعتراض ہے تو درخواست لے آئیں۔

جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ آپ بتا رہے تھے کہ آپ نے کسی جماعت سے اتحاد کیا ہے،لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ میں وہی تو بتا رہا ہوں کہ ہمیں اتحاد بھی نہیں کرنے دیا گیا،جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ الیکشن کمیشن فیئر نہیں ہے،الیکشن کمیشن ایک پارٹی کے پیچھے بھاگ رہا ہے،الیکشن کمیشن کو دوسری جماعتیں نظر نہیں آتیں؟

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہمارے سامنے الیکشن کا معاملہ اٹھا، ہم نے تاریخ دلوائی، کیا آپ تاریخ دلوا سکے تھے؟قانون ہم نہیں بناتے، قانون پر عمل کرواتے ہیں، آپ کو قانون پسند نہیں تو بدل دیں۔لطیف کھوسہ نے کہاکہ اے این پی کو الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان واپس دیا، پی ٹی آئی کو کیوں نہیں؟چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہمیں کل پتہ چلا ہے کہ اے این پی کے آئین کے مطابق ابھی وقت موجود تھا،اسی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی کو نشان واپس لوٹایا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *