الیکشن سے پہلے پیٹرول کی قیمت اور معیشت کی کیا صورتحال ہو گی؟ (ن )لیگ نے بڑا دعویٰ کر دیا

کراچی (پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے پیٹرول مزید سستا ہوگا اور الیکشن کے بعد یقینی طور پر پاکستان میں معاشی استحکام آجائے گا۔

نجی ٹی وی” جیو نیوز” کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ الیکشن کے بعد یقینی طور پر پاکستان میں معاشی استحکام آجائے گا، ہمار ے ملک میں اس وقت امید کا فقدان ہے، اسٹرکچرل تبدیلیوں اور درست حکمت عملی کے ساتھ غربت سے نکل سکتے ہیں، منتخب حکومت کو ایک ڈیڑھ سال مشکل فیصلے کرنا ہوں گے اس کے بعد ملک ترقی کے سفر پر آگے بڑھ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں معیشت پر اپنا اپنا نکتہ نظر لے کر چل سکتی ہیں، ملک کی آمدن بڑھانے کے ذرائع بنانا پڑیں گے، (ن) لیگ کے معاشی ایجنڈا کا مرکزی نکتہ غریب آدمی ہوگا، ملک میں سرمایہ کاری اور بزنس کیلئے رکاوٹیں دور کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *