کراچی (پاکستان امیج) اداکارہ و ماڈل میرب علی نے ایک نجی ائیرلائن کمپنی کو بدترین سروسز کے سبب کھری کھری سنا ڈالی۔گلوکار عاصم اظہر کی منگیتر میرب علی نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری جاری کی جس میں وہ فضائی کمپنی کی سروسز کی برائی کرتے ہوئے اپنے تجربے کا ذکر کر رہی ہیں۔میرب علی نے تین تصاویر اور ایک ویڈیو اس ہی مسئلے پر شیئر کیں جن میں سے ایک میں انہوں نے لکھا کہ آپ کی سروسز بے انتہا خراب ہیں۔ آپ اپنی فضول قسم کی پالیسی کو فالو کرتے رہیں چاہے پھر اس کے سبب آپ کی ائیرلائن میں سفر کرنے والے کتنے ہی پریشان کیوں نہ ہوجائیں۔اداکارہ نے اس ویڈیو میں ائیرلائن کے لیے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پوچھے گا، دیکھ لینا۔اس اسٹوری کے ساتھ میرب نے لکھا کہ میں اس وقت اپنا غصہ چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے مسکرا رہی ہوں۔
Check Also
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔
لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …
Pakistan Image