اللہ میرے لیے ایسا جیون ساتھی بھیج دے جس کےساتھ دکھ اور خوشی بانٹ سکوں‘ میرا کی دعا

لاہور(پاکستان امیج) فلمسٹار میرا نے اللہ تعالی سے اپنے جیون ساتھی کے لیے دعا کرلی۔ اداکارہ میرا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی والدہ کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کی والدہ ہسپتال میں بیڈ پر لیٹی ہیں اور اپنی صحت کے حوالے سے بتا رہی ہیں۔

میرا نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال سے، میں نے اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اپنے کیریئر کو روک دیا ہے، میری والدہ برسوں سے بیماری میں مبتلا ہیں اور حال ہی میں ان کی سرجری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری بہن کو حال ہی میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، میں اس وقت اپنی زندگی کے مشکل ترین دور گزر رہی ہوں۔

اداکارہ نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی میرے لیے کوئی ایسا جیون ساتھی بھیج دے جس کے ساتھ میں اپنا دکھ اور خوشی بانٹ سکوں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *