العزیزیہ اور ایون فیلڈ کیس، نوازشریف پیشی کیلئے مری سے اسلام آباد روانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) العزیزیہ اور ایون فیلڈ کیس میں پیشی کیلئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف مری سے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ کیسز میں سزاوں کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں جن پر آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہو رہی ہے۔

اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، نوازشریف کی فول پروف سکیورٹی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے سرکلر جاری کیا گیا تھا جس میں آئی جی اسلام آباد کو حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ عدالت نے نوازشریف کے لندن سے وطن واپسی پر اپیلیں بحال کر دی تھیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *