’’الحمدللہ میرے تینوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے‘‘پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی کا حیران کن ٹوئٹ

ملاکنڈ(پاکستان امیج)عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات کی سکروٹنی کا عمل مکمل ہو چکا ہے ، جس میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی بڑی تعداد کے کاغذات مسترد کر دیئے گئے۔

ایسے میں ملاکنڈ سے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیان میں کہا ہے کہ الحمدللہ کہ میرے تینوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئی۔

جنید اکبر کاکہناتھا کہ مسئلہ کاغذات میں نہیں بلکہ وفاکاتھا، آج پھر سے عمران خان سے وفادار ہونے والوں میں شامل ہوا۔ سابق رکن قومی اسمبلی کا کہناتھا کہ کاغذات نامزدگی پر اللہ کا شکر گزار ہوں ورنہ مجھے بھی لوگ شک کی نظر پر دیکھتے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *