اقوام متحدہ فلسطین و کشمیرکے مسلمانوں کوحق دلانے میں کردار ادا کرے:مریم نواز

لاہور(پاکستان امیج )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کوحق دلانے میں کردار ادا کرے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اقوام متحدہ سے منسوب دن پر پیغام میں کہا کہ اقوامِ متحدہ امن، انسانی حقوق اور ترقی کے لئے امید کی کرن ہے- اقوام متحدہ نے دنیا بھر میں غربت، جہالت اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کی ہے۔ اقوام متحدہ سے منسوب دن یکجہتی، امن اور تعاون کی اہمیت کا اعادہ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے بنیادی مقاصد سے گہری وابستگی رکھتا ہے۔ ذمہ دار اور سرگرم رکن کی حیثیت سے پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کی ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے پلیٹ فارمز پر عالمی امن اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *