افواہوں پر زیادہ توجہ نہیں دیتی، افواہیں جلد دم توڑ جائیں گی، مریم نواز

لندن (پاکستان امیج)مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ افواہوں پر زیادہ توجہ نہیں دیتی، افواہیں جلد دم توڑ جائیں گی۔

نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، میاں صاحب سے ملاقات کرکے اچھا لگا، میاں صاحب وطن جانے پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 40 سالہ سیاسی جدوجہد میں 11 سال میاں صاحب کی جلا وطنی میں گزرے ہیں، نواز شریف اپنے ملک میں ہی رہنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کا مورال بہت اچھا ہے ، جلد ہی وہ پاکستان کی ترقی کے سفر کی قیادت کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *