افواج پاکستان کی شان ہیں، ہم انکی بدولت امن و سکون کی زندگی گزار رہے ہیں: مراد علی شاہ

کراچی(پاکستان امیج) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مسلح افواج پاکستان کی شان ہیں اور ہم افواج کی ہی بدولت امن و سکون کی زندگی گزار رہے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق آرٹس کونسل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا پاکستان ہمیشہ بھارت میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے لیکن بھارت نے کبھی پاکستان میں دہشت گردی کی مذمت نہیں کی۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی شان ہین، ہم اپنی افواج کی بدولت امن وسکون کی زندگی گزار رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے پاکستان میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا لیکن پاکستان نے ان جگہوں کو ٹارگٹ کیا جہاں سے حملہ کیا گیا تھا، پاکستان نے بھارت کے رافیل گرا کر اس کا گھمنڈ توڑا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *