چنئی(پاکستان امیج)پاکستان ورلڈکپ میں اپنا پانچواں میچ آج افغانستان کے خلاف چنئی میں کھیلے گا اور آج کے میچ سے متعلق کھلاڑی پرُ امید اور پرُ عزم دکھائی دے رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفرید ی نے کہا کہ بھارتی پچزپرانگلینڈ اورآسٹریلیا جیسا سوئنگ اور باو¿نس نہیں مل رہا لیکن ایک دواچھے کیچ اور رن آو¿ٹ میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔اس موقع پر اوپنر امام الحق کا کہنا تھاکہ پچھلے دو میچوں میں شکست کا تجزیہ کرلیا، آج مداحوں کو بہتر ٹیم نظر آئے گی، آج کا میچ جیت کرٹیم کودوبارہ ٹریک پر لائیں گے۔
دوسری جانب افغانستان کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ کا کہنا ہے کہ وہ صرف سپنرز پر انحصار نہیں کریں گے، پاکستان اچھی ٹیم ہے اس کے خلاف جیت کیلئے بیٹرز اور فاسٹ بولرزکو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
Check Also
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …
Pakistan Image