افغانستان کو سیمی فائنل میں جانے کے لیے جنوبی افریقہ کو کتنے مارجن سے ہرانا ہو گا؟

اسلام آباد (پاکستان امیج)افغان ٹیم کا اب آخری میچ میں جیت کے باوجود کم رن ریٹ کی وجہ سے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنا بظاہر ناممکن ہوگیا ہے۔افغانستان8 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہےاور ان کا کل جنوبی افریقہ سے مقابلہ ہے ۔ افغانستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے جنوبی افریقہ کے خلاف 438 رنز سے کامیابی حاصل کرنا ہوگی جوکہ بظاہر ناممکن ہے۔

بھارت، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا پہلے ہی ناک آوٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں، آخری ٹیم کے لیے نیوزی لینڈ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقابلہ تھا۔اب نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو بڑے مارجن سے شکست دے کر پاکستان اور افغانستان کے لیے مشکلات کھڑی کردی ہیں اور دونوں ٹیموں کی سیمی فائنل میں رسائی تقریبا نا ممکن ہے ۔پاکستان کو بھی انگلینڈ کو 287رنز سے شکست دینا ہو گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *