اسلام آباد (پاکستان امیج) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت کی، ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے پی ٹی آئی رہنما کیخلاف درج مقدمات کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اعظم سواتی کے خلاف اسلام آباد میں15 مقدمات درج ہیں، مزید نیا مقدمہ درج نہیں ہوا، ایف آئی اے اور نیب میں بھی کوئی نیا مقدمہ درج نہیں۔
بعدازاں رپورٹ پیش ہوجانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image