اسلام آباد (پاکستان امیج) اعصام الحق کو بھارت کے رام کمار نےاسلام آباد میں کھیلے جانے والے ڈیوس کپ ٹائی میں شکست سے دوچار کر دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق ڈیوس کپ ٹائی سنگلز مقابلے میں پاکستان کے اعصام الحق نے پہلا سیٹ 7-6 سے جیتا تھا، بھارت کے رام کمار نے دوسرا سیٹ 7-6 سے جیتا اور تیسرے سیٹ میں بھارتی کھلاڑی نے اعصام الحق کو6-0 سے شکست دیدی۔
بتایا گیا ہے کہ تیسرے سیٹ کے دوران اعصام الحق نے میڈیکل ٹائم آوٹ بھی لیا تھا۔
Pakistan Image