اعتزاز احسن نے مسلم لیگ ن کے جلسے کو فلاپ شو قرار دےدیا

لاہور (پاکستان امیج) سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے مسلم لیگ ن کے مینار پاکستان پر ہونیوالی جلسے کو فلاپ شو قرار دے دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مریم نے جلسے میں سب کو کہا کہ فون آن کریں، جب فون کی لائٹیں جلیں تو بیچ میں بڑے بڑے گیپ تھے، جلسے میں 20 ہزار بھی لوگ نہ تھے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ سائفر کی صحت سے کوئی انکار نہیں ہے، نیشنل سکیورٹی کمیٹی دو مرتبہ اس کی توثیق کرچکی ہے، ایک مرتبہ عمران خان کی سربراہی میں اور ایک دفعہ شہباز شریف کی سربراہی میں اور اس کے تحت سائفر کے معاملے آپ نے امریکا سے احتجاج بھی کیا، اب اگر آپ احتجاج کرتے ہیں تو اس مطلب ہے آپ درست مانتے ہیں امریکا نے واقعتاً دھمکی دی ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ سائفر میں کوئی ایسی چیز ہی نہیں تھی جو عیاں نہ ہو، یا جس کا چیئرمین پی ٹی آئی نے استعمال کیا ہو، آئین کے تحت پرائم منسٹر کو اکیلے کو اختیار ہے کہ وہ جس ڈاکیومنٹ کو چاہے فاش کرسکے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *