اشیائے ضروریہ کی فروخت کیلیے ڈیجیٹل رسیدیں لازمی قرار

اسلام آباد(پاکستان امیج) ایف بی آر نے ٹیکس چوری روکنے اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے اشیائے ضروریہ کی فروخت کیلیے ڈیجیٹل رسیدوں کو لازمی قرار دیدیا ہے، جس کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت ایف بی آر نے ریٹیل سیکٹر میں ٹیکس چوری کے خاتمے کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ مصنوعات کی فروخت کیلیے ڈیجیٹل انوائس لازمی ہوگی۔

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈیجیٹل انوائس کا اطلاق فاسٹ موونگ کنزیومرز گڈز کی فروخت پر ہوگا، واضح رہے کہ فاسٹ موونگ گڈز سے مراد وہ اشیا ہوتی ہیں جن روزانہ کی بنیاد پر بڑے پیمانے پر خرید و فروخت کی جاتی ہے، ان میں اشیائے خورو نوش، ادویات، ڈیری مصنوعات وغیرہ شامل ہوتی ہیں۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ روزمرہ استعمال کی اشیاء فروخت کرنے پر ڈیجیٹل انوائس کی شرط ہوگی، رجسٹرڈ افراد کو سیلز ٹیکس انوائس جمع کروانی ہوں گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *