اشتعال انگیز ٹوئٹ کیس؛ خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب

لاہور(پاکستان امیج)سیشن کورٹ لاہور نے خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سیشن کورٹ میں اشتعال انگیز ٹوئٹ کرنے کے معاملے پر خدیجہ شاہ نے درخواست ضمانت بعدازگرفتاری دائر کردی، ایڈیشنل سیشن جج محمد نواز نے درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایف آئی اے کے مقدمے میں ضمانت منظور کرنے کا حکم دے،خدیجہ شاہ پر 9مئی کو اشتعال انگیز ٹوئٹ کرنے کا الزام ہے۔

عدالت نے ایف آئی اے سے خدیجہ شاہ کا ریکارڈ طلب کرلیا،سیشن کورٹ نے کیس کی سماعت 7نومبر تک ملتوی کردی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *