ممبئی(پاکستان امیج)ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 357رنز کا ٹارگٹ دے دیا ہے ۔ اس پہاڑ جیسے ہدف کے بعد بھارتی کرکٹ فینز کا جذبہ آسمان پر ہے جبکہ پاکستانی فینز تھوڑے فکر مند ہیں کہ کیا پاکستان یہ ٹارگٹ حاصل کر لے گا؟ اس سوال کے جواب میں پاکستان کے سابق کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ بھارتی بلے بازی کے دوران پچ جتنی اچھی نظر آئی ،پاکستانی بیٹنگ کے دوران یہ اتنی اچھی نہیں ہو گی ،اگر بارش نہ ہوئی تو اس ہدف کو حاصل کرنا بہت مشکل ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وینیو پر ہدف کا تعاقب کرنا ویسے بھی مشکل ہوتا ہے۔
Check Also
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …
Pakistan Image