اس وقت پاکستان میں نہ آئین ہے اور نہ قانون کی حکمرانی ہے ، عدالتی فیصلوں کو سرعام بے توقیر کیا جارہا ہے،جنید اکبر خان

راولپنڈی (پاکستان امیج) پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر خان کا کہنا ہے اس وقت پاکستان میں نہ آئین ہے اور نہ قانون کی حکمرانی ہے ، عدالتی فیصلوں کو سرعام بے توقیر کیا جارہا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا خیبرپختونخوا کے پانچ ہزار ورکرز پر جھوٹی ایف آئی آرز ہیں ان کو تنگ کرنے کے لیے بار بار بلایا جاتا ہے۔ ہمارے کتنے ہی لوگ نااہل ہوگئے، کتنوں کو سزائیں ہوگئیں، ہم ان نااہلیوں سے ڈرنے والے نہیں، کیونکہ ہمارا مقصد اقتدار نہیں ہے۔ ہم خان کے ساتھ جُڑے ہیں، ایم این اے رہیں یا نہ رہیں، یہ ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *