لاہور (پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم ایشین وکٹوں پر ورلڈ کپ نہیں جیتے گی تو کہاں جیتے گی۔
سٹی اسٹیشن پر فلٹر پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت کی وکٹیں بیٹنگ کے لیے سازگار ہوتی ہیں، قومی ٹیم ایشین وکٹوں پر ورلڈکپ نہیں جیتے گی تو کہاں جیتے گی۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں پاکستانی ٹیم صحیح منتخب ہوئی ہے، اسکواڈ میں ایک تبدیلی بنتی ہے کہ زمان خان کو ٹیم میں شامل کیا جائے، صرف اس کی کمی ہے، فخر زمان کے پاس پورا ورلڈ کپ ہے اور وہ رنز بنائے گا جب کہ شاداب خان اور اسامہ میر کی کارکردگی اہم ہوگی۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ میں گرین شرٹس کو کارکردگی دکھانا ہوگی، پہلے وارم اپ میچ میں جن کھلاڑیوں کو آرام کرایا گیا انہیں اب موقع ملنا چاہیے۔
Check Also
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …
Pakistan Image