اسکردو جانیوالے نجی ائیرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا ، انجن کو شدید نقصان

کراچی(پاکستان امیج) اسکردو کیلئے پرواز کرنے والے نجی ائیرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔

ائیرلائن ترجمان کے مطابق پرواز پی کے 455 میں 170 مسافر سوار تھے جس کےٹیک آف کے دوران طیارے سے پرندہ ٹکراگیا۔

پرندہ ٹکرانے سے ائیر بس 320 طیارے کے انجن نمبر ٹو کو شدید نقصان پہنچا اور طیارے کے انجن کے بلیڈ ٹوٹ گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کے مسافروں کوائیرپورٹ لاؤنج میں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ طیارے کی مرمت کا کام جاری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *