اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سیکنڈری رن وے 13 روز کے لیے بند

اسکردو(پاکستان امیج)اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سیکنڈری رن وے 14 ایل تعمیراتی کام کے باعث 13 روز کے لیے بند رہے گا۔

جاری کردہ نوٹم کے مطابق سیکنڈری رن وے کے دونوں اطراف تعمیراتی کام 20 اکتوبر تا 3 نومبر جاری رہے گا، جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں سیکنڈری رن وے کو ایک گھنٹے کے اندر مہیا کیا جائے گا جس کے لیے ایئر ٹریفک کنٹرول سے کوآرڈینیشن کرنا ہوگی۔

اس سلسلے میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) نے تمام کپتانوں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *