لاہور(پاکستان امیج)اسٹیبلشمنٹ سے معاملات طے کرنے کیلئے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے والے پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین تنویر احمد کاکہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ساری باتیں مان لی تھیں، لیکن عمران خان نے جو بات کرنی تھی وہ نہیں کی تھی۔
نجی ٹی وی چینل جی این این کے میزبان عمر بشیر ڈھیڈی کیساتھ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئےپاکستانی نژاد امریکی بزنس مین تنویر احمد کا کہناتھا کہ جب میں نے عمران خان سے ملاقات کی تو میں نے صاف اور ایک مختصر سی بات کہی ۔
میں نے کہاکہ سر پاکستان سب سے پہلے ہے اور پاکستان ہر شخص سے بالاتر ہے۔کیا ہم یہاں سے بات شروع کر سکتے ہیں تو اس کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ آؤ بات کریں۔
میزبان نے سوال کیا کہ پھر کیا ہوا؟
تنویر احمد کاکہناتھا کہ سارے معاملات طے پا گئے تھے،کوئی شرط نہیں تھی،لیکن اس کے بعد جب دوسرے لوگ شامل ہوئے تو عمران خان نے اپنا موقف بدل لیا۔
میزبان نے پھر سوال کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ کوئی شرط نہیں رکھی گئی تھی لیکن یہاں سے بات کی جاتی ہے کہ اگر وہ معذرت کرتے ہیں تو اس کے بعد بات آگے شروع ہو گی مگر خان صاحب کی طرف سے بھی دو تین پوائنٹ رکھ دیئے جاتے ہیں،ان کے ترجمان جو باہر آتے تھے وہ بتاتے ہیں۔
تنویر احمد کاکہناتھا کہ اسٹیبلشمنٹ کی تعریف کروں گاکہ ان مذاکرات میں اگر کسی کی بات مانی گئی تھی تو خان صاحب کی بات مانی گئی تھی اسٹیبلشمنٹ کی کوئی بات نہیں مانی گئی ،پاکستانی نژادامریکی بزنس مین کا کہناتھاکہ میں ایک بڑا بیان دے رہا ہوں۔
پروگرام میزبان نے سوال کیا کہ اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کی ساری باتیں مان لی تھی۔
Pakistan Image