اسٹاک مارکیٹ گراوٹ کا شکار ، ڈالر کی قیمت میں کمی

کراچی (پاکستان امیج)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس نے دو حدیں کھو دیں ، دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپے کی قدر میں بہتری آ گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں منفی کاروبار کا آغاز ہوا ، کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 1996 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار534 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا تھا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ ، 65 ہزار کی حد سے نیچے آ گیا تھا۔

دوسری جانب امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے سستا ہونے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 10 پیسے ہو گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *