اسٹاک ایکسچینج میں شاندار تیزی کے ساتھ کاروباری ہفتے کا آغاز

کراچی(پاکستان امیج)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شاندار تیزی کے ساتھ نئے کاروباری ہفتے کا آغاز ہوگیا۔

آج پیر کے روز بازار حصص میں 3275 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 66 ہزار 269 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور انڈیکس بتدریج 3585 ، 3895 اور 4045 پوائنٹس کی شاندار تیزی کے ساتھ بڑھا اور مجموعی طور پر کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 39 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *