اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 71 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور

کراچی(پاکستان امیج) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان مسلسل جاری ہے، آج بھی 71 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

عید الفطر کی تعطیلات سے قبل پی ایس ایکس میں شروع ہونے والا تاریخ ساز تیزی کا رجحان رواں کاروباری ہفتے میں بھی تسلسل جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے مطابق آج مسلسل دوسرے دن حصص بازار میں تیزی کے نتیجے میں 71 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور ہو گئی۔

حصص بازار میں منگل کے روز 100 انڈیکس میں 548 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 71092 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مثبت بات چیت اور سعودی عرب کی جانب سے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے سلسلے میں پیش رفت کے دوران سرمایہ کاروں کا مارکیٹ پر اعتماد بحال ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے نئے ریکاردز قائم ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ 70500 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگئی تھی اور انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *