اسمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کےخلاف کارروائیاں،حکومت نے کامیابیوں سے متعلق بتادیا

اسلام آباد (پاکستان امیج)نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کی روک تھام اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ان برائیوں کے خلاف انتہاتک جانے کا فیصلہ کرلیا ہے، چند عناصر اسمگلنگ کے بعد ذخیرہ اندوزی کررہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کتنی بڑی مچھلی ہی کیوں نہ ہو اسے نہیں بخشا جائے گا، ماضی میں جو کچھ ہوا اس پر بحث لاحاصل ہے، ہم آج کی بات کررہے ہیں ۔ایف آئی اے کی کارروائیوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ حوالہ ہنڈی کے خلاف 48 چھاپے مارے جن میں 59 ملزمان کو حراست میں لیا گیا اور 48 مقدمات درج کیے گئے۔

نگران وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ثبوتوں کے ساتھ ان ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا ،تصاویر کے ساتھ ملزمان کے نام بھی میڈیا کے پیش کریں گے تاکہ معاشرے کے اس ناسور کو بے نقاب کیا جائے عوام کو اس بارے میں مکمل آگاہی ہو۔

انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کے لیے عوام نگران حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں، عوام بھی بتائیں کہاں کہاں اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی ہورہی ہے، ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *