اسلام عورت کو خلع کا حق دیتا ہے، سپریم کورٹ نے سابق بیوی کیخلاف پاکستانی شہری کی اپیل خارج کر دی

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ نے امریکا میں شادی اور پھر خلع لینے کے کیس کے خلاف پاکستانی شہری کی اپیل خارج کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام عورت کو خلع کا حق دیتا ہے اور میاں بیوی میں ہم آہنگی اورخوشی نہ ہو تو اسلام انہیں علیحدگی کی اجازت دیتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سپریم کورٹ کےجسٹس حسن اظہر رضوی نے 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا جس کے مطابق درخواست گزار نے سابق اہلیہ کے امریکا میں ہوئے نکاح کی پاکستان میں منسوخی چیلنج کی تھی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہےکہ خاتون امریکا کے ساتھ پاکستانی شہریت بھی رکھتی ہیں، ریکارڈ کے مطابق خلع لینے کے بعد خاتون نے امریکا میں دوسری شادی کرلی۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہےکہ سندھ ہائیکورٹ کا خلع لینے کے حق میں فیصلہ قانون کے مطابق درست ہے، خلع کے باوجود غیرضروری طورپرسابق اہلیہ کو قانونی چارہ جوئی میں گھسیٹا گیا جبکہ درخواست گزارنے بھی پاکستان میں دوسری شادی کرنے کی کوشش کی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق اسلام عورت کو خلع کا حق دیتا ہے اور میاں بیوی میں ہم آہنگی اورخوشی نہ ہو تو اسلام انہیں علیحدگی کی اجازت دیتا ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد خلع کےخلاف پاکستانی شہری کی اپیل خارج کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *