اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے حامد خان کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ججز کا ٹرانسفر آئین کے آرٹیکل 2 اے کے منافی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ تبادلوں کے عمل میں شفافیت کا فقدان ہے اور اس حوالے سے کوئی واضح وجوہات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔

درخواست میں وفاقی حکومت اور جوڈیشل کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے، جبکہ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ججز کے تبادلوں کے عمل کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *