اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے تین ججز نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے تین ججز جسٹس محمد آصف، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس نے حلف اٹھا لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے تینوں ججز سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن پڑھ کر سنایا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ کے ججز تقریب میں شریک ہوئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد گیلانی اور سیکرٹری منظور ججہ بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

وزارت قانون نے صدر مملکت کی منظوری سے تینوں ججز کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔ تینوں ججز نے مستقل تعیناتی سے قبل ایک تک سال بطور ایڈہاک جج کام کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

وزیراعظم کا پاکستان کو جی 24 کی چیئرمین شپ ملنے پر اظہار مسرت، اہم سفارتی سنگِ میل قرار دے دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان کو بین الحکومتی گروپ آف ٹوئنٹی فور (G-24) …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *