اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نورین نیازی کی 26اکتوبر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز” کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے بہن نورین نیازی کی ملاقات کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے نورین نیازی کی 26اکتوبر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کاحکم دیدیا۔ عدالت نے کہاکہ 25اکتوبر تک پابندی ہے،26کو بانی پی ٹی آئی سے بہن کی ملاقات کرائیں،عدالت نے کیس کی سماعت 28اکتوبر تک ملتوی کردی ۔
Pakistan Image