اسلام آباد ہائیکورٹ کا اسپیشل جج سینٹرل کو اسدطور کی ضمانت پر کل فیصلہ کرنیکا حکم

اسلام آباد(پاکستان امیج) ہائی کورٹ نے اسپیشل جج سینٹرل کو وی لاگر اسد طور کی ضمانت پر کل فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

وی لاگر اسد طور کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے آرڈر جاری کردیا۔ عدالت نے اسپیشل جج سینٹرل کو اسد طور کی درخواست ضمانت پر کل سماعت کر کے فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت عالیہ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے نے حکم دیا کہ ایف آئی اے حکام بھی ریکارڈ کے ساتھ کل اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوں۔ عدالت نے اسد طور کی درخواست ضمانت ٹرائل کورٹ کو ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔
واضح رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے درخواست ضمانت کو پیر کے لیے فکس کر رکھا تھا ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *