اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب رکوانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی سینیٹرز کی چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب رکوانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ سینیٹ میں چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین کا الیکشن کب ہے؟شعیب شاہین نے کہاکہ کل الیکشن ہے، اگر الیکشن روک دیں اور عید کے بعدالیکشن ہو جائے تو کیا حرج ہے؟چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ دیکھنا ہوگا الیکشن روک بھی سکتے ہیں یا نہیں؟عدالت نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب رکوانے کی پی ٹی آئی سینیٹرز کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
Pakistan Image