اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی کارکنوں کی شناخت پریڈ کے قانونی جواز پر سوالات اٹھ گئے

اسلام آباد(پاکستان امیج) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے ایک سو سے زائد کارکنان کی شناخت پریڈ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی۔

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ تمام ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل ہو چکی ہے اور یہ عمل اسسٹنٹ کمشنر نے بطور ایگزیکٹو مجسٹریٹ انجام دیا۔ اس پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ شناخت پریڈ کے لیے کس اتھارٹی کا سہارا لیا گیا؟

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پراسیکیوٹر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس شناخت پریڈ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ اس معاملے پر پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے۔

وکیل انصر کیانی نے مؤقف اختیار کیا کہ تمام ملزمان کو 24 نومبر سے پہلے گرفتار کر کے ان پر مقدمے درج کیے گئے۔ اس پر عدالت نے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پراسیس کو مکمل ہونے دیں، یہ آپ کے مؤکلین کے فائدے میں جائے گا۔

جسٹس ارباب طاہر نے مشورہ دیا کہ ملزمان متعلقہ عدالت میں درخواست دے کر بری ہو سکتے ہیں۔ کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی، اور عدالت نے تحریری حکمنامہ جاری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *