اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب سزایافتہ کی نااہلی مدت 10سال کرنے کی نیب اپیل پر2عدالتی معاونین مقرر کر دیئے

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب سزایافتہ کی نااہلی مدت 10سال کرنے کی نیب اپیل پر2عدالتی معاونین مقرر کردیئے،عدالتی معاونین اور فریقین سے آئندہ سماعت پر آرٹیکل 63ون ایچ اور نیب سیکشن 15اے پر دلائل طلب کر لئے گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب سزایافتہ کی نااہلی مدت 10سال کرنے کی نیب اپیل پر سماعت ہوئی ،جسٹس محسن اختر کیانی اور جنرل بابر ستار نے کیس کی سماعت کی،عدالتی حکم کے باوجود اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل پیش نہ ہوئے ،سنگل بنچ کے نااہلی مدت 5سال کرنے کا فیصلہ معطلی کے حکم میں 22فروری تک توسیع کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب سزایافتہ کی نااہلی مدت 10سال بحال کر رکھی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس میں 2عدالتی معاونین مقرر کردیئے،عدالتی معاونین اور فریقین سے آئندہ سماعت پر آرٹیکل 63ون ایچ اور نیب سیکشن 15اے پر دلائل طلب کر لئے گئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *