اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف سائفرکیس کے ان کیمراہ ٹرائل کو فوری روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیاہے ۔ عدالت کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب نے عمران خان کے خلاف سائفر کیس کے ان کیمرہ ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت کی ، سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے سائفر کیس کی تمام کارروائی ان کیمرہ کرا دی ہے ،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ اٹارنی جنرل صاحب ملک میں ہیں ؟ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ جی وہ ملک میں موجود ہیں ۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ایف آئی آر پڑھ دیتا ہوں کہ اصل میں الزام کیا ہے ،پراسیکیوشن کی درخواس پر عدالت نے ٹرائل ان کیمرہ کرنے کا فیصلہ سنایا، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا عدالت نے ان کیمرا پروسیڈنگ کی درخواست پر نوٹس جاری کیا تھا ؟ملزمان پر فرد جرم کب عائد ہوئی ؟عدالت نے پوچھا کہ اس کیس میں مسئلہ ہو رہاہے ، ٹرائل کوئی کر رہاہے اور اپیلیں کوئی دوسرا وکیل ، سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مسٹر پنجوتھا یہاں ہیں ، یہ ٹرائل کر رہے ہیں، مسٹر پنجوتھا نے بتایا 14 دسمبر کو فرد جرم عائد ہوئی ،13 دسمبر کو ان کیمرا کارروائی کی درخواست پر 14 دسمبر کیلئے نوٹس ہوا تھا ۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایاکہ ان کیمرا کارروائی کی درخواست پر ٹرائل کورٹ نے نوٹس جاری کیا تھا ، سلمان اکرم راجہ نے کہا ملزمان کے اہل خانہ کو ٹرائل میں بیٹھنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے ،اہل خانہ کو پابند بنایا گیا ہے کہ عدالتی کارروائی سے متعلق بات نہیں کر سکتے ،عدالت نے پوچھا کہ اگر فرد جرم عائد ہو گئی ہے تو یہ بھی نہیں بتا سکتے کہ فرد جرم عائد ہو گئی ہے ؟وکیل سلمان اکر راجہ نے کہا کہ بالکل انہیں پابند کیا ہے کہ وہ عدالتی کارروائی نہیں بتا دسکتے ، میڈیا ، سوشل میڈیاپر سائفر کیس کی کارروائی پبلش کرنے کی پابندی لگائی گئی ۔ع
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں ان کیمرہ ٹرائل کے خلاف درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی جبکہ ٹرائل روکنے کی درخواست فوری منظور نہیں کی گئی ۔جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ معاملے پر اٹارنی جنرل کو سننا چاہتے ہیں ، اس کا موقف بھی آجائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں ان کیمرہ ٹرائل کے خلاف درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی جبکہ ٹرائل روکنے کی درخواست فوری منظور نہیں کی گئی ۔جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ معاملے پر اٹارنی جنرل کو سننا چاہتے ہیں ، اس کا موقف بھی آجائے۔
Pakistan Image