اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کی ان کیمرہ کارروائی کی ایف آئی اے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کی ان کیمرہ کارروائی کی ایف آئی اے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا یا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر اوپن کورٹ میں سماعت ہو گی ،جس دستاویزات کو ان کیمرہ رکھنا ہو گا، وکلا کی مشاورت سے ان کیمرہ ہوگی،چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست پر 9اکتوبر کو سماعت ہو گی۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پیرکو دن 2بجے درخواست ضمانت پر سماعت ہو گی،حساس دستاویزات کی نشاندہی پر ان کیمرہ سماعت ہوگی،اسلام آباد ہائیکورٹ سائفر کیس کی ان کیمرہ کارروائی کی ایف آئی اے کی درخواست نمٹا دی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *