اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواستیں قابل سماعت قرار دے دیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 22جنوری کیلئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا،عدالت نے کہاکہ پیر کو دونوں درخواستوں کو دستیاب بنچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔
قبل ازیں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ یہ تحائف ریاست کے ہیں، انہیں واپس ہونا چاہئے۔جج اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ توشہ خانہ حکومت کی تجوری ہے،سیکرٹری کابینہ ڈویژن اس کے رکھوالے ہیں،ان کو یہ دروازہ بند کرنا چاہئے،یہ کوئی سیل لگی ہوئی ہے، سب کو تحائف واپس کرنے چاہئیں۔
Pakistan Image