اسلام آباد ہائیکورٹ نےٹرائل کورٹ کو 190ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا۔

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نےٹرائل کورٹ کو 190ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بنچ نے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے کیس سے بری کرنے کی استدعا کررکھی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جب تک کیس ہائیکورٹ میں ہے کورٹ کو ٹرائل آگے بڑھانے سے روکا جائے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نےدرخواستوں کو منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو 190ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا۔عدالت نے کہاکہ ٹرائل کورٹ ٹرائل مکمل کرلے لیکن حتمی فیصلہ نہ دے،عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بری کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *