اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ سے پاور آف اٹارنی نہ ہونےکے باعث شیر افضل مروت کو ریلیف نہ مل سکا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیرافضل مروت کیخلاف ڈی آئی خان میں درج مقدمہ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل نےاستدعا کی کہ شیر افضل مروت بیرون ملک ہیں، حفاظتی ضمانت منظور کی جائے،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ بغیرپاور آف اٹارنی کیس نہیں سن سکتے، بغیر پاور آف اٹارنی دینے کی کوئی روایت نہیں،اس وقت درخواست پر اعتراضات دور کرنے کا آرڈر ہی کر سکتے ہیں۔
Pakistan Image