اسلام آباد ہائیکورٹ؛ فوادچودھری کو اہلیہ سے جیل میں علیحدگی میں ملاقات کرانے کی اجازت

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فوادچودھری کو اہلیہ سے جیل میں علیحدگی میں ملاقات کرانے کی اجازت دیدی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فوادچودھری کی جیل میں سہولیات ، وکلا اور فیملی سے ملاقات کی اجازت کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالتی حکم پر چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق عدالت میں پیش ہوئے،فوادچودھری کو جیل میں بہتر کلاس دیدی گئی، فیملی اور وکلا سے ملاقات کی بھی اجازت دیدی گئی،چیف کمشنر نے فوادچودھری کی درخواست پر عملدرآمد رپورٹ جمع کروا دی۔

عدالت نے فوادچودھری کو انکی اہلیہ سے جیل میں علیحدگی میں ملاقات کرانے کی اجازت دیدیا اور سابق وفاقی وزیر کو جیل مینوئل کے مطابق طبی سہولیات بھی فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سےمکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ صاحب، درخواست گزار کا وقار ملحوظ خاطر رکھا جائے،آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کو بھی فیملی اور وکلا سے ملاقات سے روکا جاتا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *