اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی کیسز کی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی کیسز کی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی،بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواست واپس لے لی گئی ،عدالت نے درخواست واپس لینے کی استدعا پر درخواست خارج کردی ۔
Pakistan Image