اسلام آباد (پاکستان امیج) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب سزایافتہ کیلئے 10 سالہ نااہلی کی مدت بحال کر دی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کا فیصلہ ڈویژن بینچ نے معطل کر دیا۔ دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے سوال اٹھایا کہ 62 ون ایچ میں نا اہلی سے متعلق کیا تحریر ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ فائق علی جمالی کی سزا سپریم کورٹ تک برقرار رہتی ہے، نیب قانون کے مطابق نا اہلی کی مدت 10 سال رہے گی۔
نیب پراسیکیوٹر کے دلائل پر جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بینچ نے حکم امتناع جاری کر دیا۔ اس حوالے سے عدالت کی جانب سے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے نا اہلی کی مدت 10 سال کی بجائے 5 سال کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔
Pakistan Image