اسلام آباد (پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت جاری ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب، نوازشریف کی درخواستوں پر سماعت کر رہے ہیں۔ نوازشریف کے وکیل امجد پرویز کمرہ عدالت میں پہنچ گئے، اعظم نذیر تارڑ اور نوازشریف بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔
وکیل امجد پرویز نے دلائل میں کہا کہ نوازشریف کے شریک ملزمان کو اپیل منظور کر کے بری کیا گیا، شریک ملزمان پر اعانت جرم کا الزام تھا، ان کی بریت کا فیصلہ حتمی صورت اختیار کر چکا۔ انہوں نے نیب آرڈیننس کی مختلف شقیں پڑھیں اور کہا کہ ان میں بے نامی دار لفظ کی تعریف کی گئی۔
Pakistan Image