اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے حلقوں کے ٹربیونل تبدیلی کی درخواست منظور

اسلام آباد(پاکستان امیج)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں کے ٹربیونل تبدیلی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

الیکشن کمیشن نے اسلام اباد کے ٹریبیونل کی تبدیلی کی ن لیگ کی درخواستیں منظور کرلیں، الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے حلقوں کے کیسز دوسرے ٹریبیونل کو منتقل کر دیے۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں کے کیسز جسٹس (ر) عبدالشکور پراچہ کے ٹریبیونل کو منتقل کر دیے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے جیتنے والے مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار نے ٹریبونل کی تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔جبکہ تحریک انصاف نے ٹریبونل کی تبدیلی کی مخالفت کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *