اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

اسلام آباد(پاکستان امیج)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی قانون 2015 کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 فروری کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 22 تا 27 دسمبر جمع ہوں گے، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر تا 3 جنوری ہوں گے، امیدواروں کو انتخابی نشانات 16 جنوری کو الاٹ ہوں گے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن بلدیاتی انتخابات میں ڈی آر او ہوں گے۔ اسلام آباد کی 125 یونین کونسلز میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *