اسلام آباد پولیس نے برقعہ پہن کر ویڈیو بنانے والے 4 ٹک ٹاکر گرفتار کرلیے

اسلام آباد (پاکستان امیج)اسلام آباد میں برقعہ پہن کر ویڈیو بنانے والے 4 ٹک ٹاکر نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق بارہ کہو کے علاقے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 لڑکے بارہ کہو میں گھوم رہے تھے، جن میں دو نوجوانوں نے برقع پہن رکھا تھا۔بارہ کہو پولیس نے ڈھوک جیلانی بازار سے چاروں ٹک ٹاکر لڑکوں کو گرفتار کیا۔

تھانے میں تفتیش کے دوران نوجوانوں نے اعتراف کیا کہ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کیلئے یہ روپ دھارا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *