اسلام آباد میں ہنی ٹریپ کرنیوالی افریقی خاتون نکلی، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)سوشل میڈیا کے ذریعے ہنی ٹریپ کرکے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ راولپنڈی سے گرفتار کرلیا گیا، ہنی ٹریپ گروپ میں پانچ پولیس اہلکار اور پاکستانی نژاد افریقی خاتون بھی شامل تھی۔

ہنی ٹریپ گروہ سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ٹریپ کر کے لوٹتا تھا، گرفتارافراد میں پاکستان نژاد مشرقی افریقن خاتون بھی شامل ہے ۔ دونوں کینگ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔تھانہ صدر بیرونی پولیس نے پاکستانی نژاد مشرقی افریقن خاتون سمیت چھ افراد کو گرفتار کیا۔ اس گینگ کی لیڈی سرغنہ مرینہ خان پاکستانی نژاد افریقن ہے جبکہ گروہ میں اس کا شوہر بلال اور دیگر ارکان فاروق، طیب، کامران اور عبدالجبار شامل ہیں۔

گینگ سے ڈھائی لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد ہوا، مرینہ خان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شہریوں سے رابطہ کر کے انہیں ملاقات کیلئے بلاتی تھی۔ہنی ٹریپ گینگ ممبران اسلحہ کی نوک پر اس شخص سے رقم اور قیمتی اشیا چھین لیتے تھے۔ اسی طرح تھانہ صادق آباد پولیس نے بھی ہنی ٹریپ میں ملوث دس رکنی آفتاب عرف تابی گینگ کو گرفتار کیا ہے۔گینگ سے پانچ لاکھ روپے اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

گینگ کے سرغنہ آفتاب عرف تابی نے خواتین اور پولیس اہلکاروں کیساتھ مل کر یہ گینگ بنا رکھا تھا۔گینگ کے سہولت کارپولیس اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی بھی ہوگی ۔۔ ایس ایس پی آپریشنزنے بتایا کہ گرفتارگینگ سے ریکوری کی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *