اسلام آباد میں پیسے کے نشے میں دھت خاتون نے موٹر سائیکل سوار کو تشدد کانشانہ بنا دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج )پاکستان میں آئے روز تشدد کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جن میں بااثر افراد کے اہل خانہ غریب افراد پر دن دیہاڑے ظلم ڈھاتے ہیں لیکن ان کیخلاف قانون حرکت میں آنے کی تو دور کی بات ہے ان غریبوں کی تھانے کچہریوں میں فریاد سننے والا بھی کوئی نہیں ایسا ہی واقعہ اسلام آباد میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ ٹریک سوٹ میں ملبوس ایک خاتون مسلسل موٹر سائیکل سوار شخص کو نہ صرف غلیظ گالیاں دے رہی بلکہ تشدد کا نشانہ بھی بنا رہی ہے لیکن وہ موٹر سائیکل انتہائی صبر اور تحمل سے اس بے عزتی کو برداشت کر رہاہے کیونکہ اگر اس نے کوئی جواب دیا تو مقدمہ اسی کے خلاف درج ہو گاجبکہ یہ بااثر خاتون نہ جانے اس غریب موٹر سائیکل پر کس کس دفعہ کے تحت مقدمات درج کروا دے گی ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Observer (@pakobserver)

یہ واقعہ دراصل اسلام آباد میں پولی کلینک ہسپتال کے قریب پیش آیا جس میں بائیکیا چلانے والے نوجوان کی موٹر سائیکل انتہائی معمولی انداز میں گاڑی کے ساتھ لگی جس سے گاڑی کا بظاہر کوئی نقصان بھی نہیں ہوا لیکن پیسے کے نشے میں دھت خاتون نے گاڑی سے اتر کر اس پر تشدد شروع کر دیا جبکہ قریب کھڑے لوگ بھی تماشہ دیکھتے رہے کیونکہ ہر کسی کومعلوم ہے کہ اس کے درمیان میں آنے کا نتیجہ کیا ہوگا کیونکہ پولیس شہریوں کے تحفظ کیلئے نہیں بلکہ امیروں اور بااثر افراد کے گھر کی چوکیدار بنی ہوئی ہے ۔

اس نامعلوم خاتون نے بائیک رائیڈر کی موٹر سائیکل کو نقصان پہنچانے کی کوشش بھی کی جبکہ چلاتی رہی کہ ’ ’میری گاڑی تم سے اور تمہاری موٹر سائیکل سے زیادہ قیمتی ہے ‘‘ ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *