اسلام آباد میں شاہین شاہ آفریدی کا دعوت ولیمہ

اسلام آباد (پاکستان امیج)قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ولیمےکی تقریب کا انعقاد اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔جبکہ دولہا دلہن کے لیے خصوصی اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔

ہوٹل میں پانچ سو سے زائد مہمانوں کے لیے خصوصی اہتمام کیا گیا ،مہمانوں کو آمد پر جوس دیا گیا جبکہ منرل واٹر اور کولڈ ڈرنکس کا بھی بندوبست کیا گیا ہے ۔مین کورس میں نان روٹی، بریانی، لیمب قورمہ، چکن ریشمی کباب، تندوری لیمب چانپ اور پراؤنز رکھے گئے ہیں، میٹھے میں ہمالیہ اور گرم گلاب جامن رکھے گئے ہیں۔

یادرہے کہ قومی کرکٹرشاہین آفریدی کی شادی سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی سے ہوئی ہے جب کہ رخصتی کی تقریب 19 ستمبر کو ڈی ایچ اے کے نجی بینکوئٹ میں ہوئی تھی۔ شاہین اور انشاء کا نکاح رواں سال 23 فروری کو ہوا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *